وزیراعظم مسائل پر توجہ دیں، ضیاء عباس

November 20, 2019

کراچی (پ ، ر) سینئر سیاستدان اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اپوزیشن کے ساتھ محاذ آرائی کے بجائے عوامی مسائلِ کے حل پر توجہ دیں سیاسی جماعتوں اور حکومت مخالف رہنماؤں کا مذاق اڑانے سے ملک ترقی نہیں کرے گا حکومت اور ملک کی مظبوطی تاجر برادری اور شہریوں کے مسائل کے حل میں ہے۔