سعودی عرب، کرپشن پر 18 افراد کو 55 سال قید

November 20, 2019

ریاض(شاہدنعیم)سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ کرپشن، رشوت اور منصب سے ذاتی فائدہ اٹھانے کا الزام ثابت ہونے پر 18 افراد کو مجموعی طور پر 55 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ’کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف عدالت میں 726 ثبوت اور شواہد پیش کیے گئے۔