بلوچستان میڈیکل فیکلٹی کافارمیسی اسسٹنٹ کاڈپلومہ غیرقانی ہے، پنجاب ڈرگ لائسنسنگ اتھارٹی

November 20, 2019

لاہور(جنرل رپورٹر )سنٹرل فارمیسی کونسل اسلام آباد اور پنجاب فارمیسی کونسل لاہور کے لیٹر کے مطابق ایسے فارمیسی اسسٹنٹ جنہوں نے اپنا ڈپلومہ بلوچستان میڈیکل فیکلٹی سے پاس کیا ہے، ان کا ڈپلومہ غیر قانونی ہے۔پنجاب ڈرگ لائسنسنگ اتھارٹی محمد منورحیات نے کہاہے مذکورہ بالا حاصل کردہ ڈپلومہ، پاکستان فارمیسی کونسل کے منظورشدہ شرائط و ضوابط پر پورانہیں اترتا۔ لہذا ایسے حضرات جن کا فارمیسی اسسٹنٹ کا ڈپلومہ بلوچستان میڈیکل فکلیٹی سے جاری کردہ ہے، وہ پنجاب کے ڈرگ قوانین کے مطابق صوبہ پنجاب میں میڈیکل سٹور کے لائسنس کے لیے اہل نہیں ہیں۔