شہباز شریف کا بطور چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی استعفیٰ منظور

November 20, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

شہباز شریف کا بطور چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی استعفیٰ منظور

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کا بطور چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی استعفیٰ منظور کرلیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے شہبازشریف کا چیئرمین کی حیثیت سے پی اے سی سے استعفا منظور کیا۔

اعلامیہ کے مطابق نوٹیفیکشن میں شہبازشریف کے بطور چیئرمین پی اے سی سے استعفیٰ کا اطلاق 20 نومبر سے ہوگا۔

واضح رہے کہ میاں شہباز شریف نے اپنے اس عہدے سے آج استعفیٰ دیا تھا۔