شہباز شریف PAC کی چیئرمین شپ سے مستعفی، اپوزیشن لیڈر برقرار

November 21, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

شہباز شریف PAC کی چیئرمین شپ سے مستعفی، اپوزیشن لیڈر برقرار

اسلام آباد ( طاہر خلیل ، عاطف شیرازی) میاں شہباز شریف پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سےمستٰعفی ہوگئے، تاہم اپوزیشن لیڈر برقرار رہیں گے، نئے چئیرمین کا انتخاب 28 نومبر کو ہوگا، اتفاق نہ ہوا توحکومت اپنا امیدوار لائے گی۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پی اے سی کی سربراہی سے استعفیٰ منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،نئے چئیرمین کا انتخاب 28 نومبر کو عمل میں لایا جائے گا۔

پارلیمانی ذرائع کا کہنا کہ حکومت اور اپوزیشن کے مابین مفاہمت کی پالیسی جاری رہی تو پبلک اکائونٹس کمیٹی کا نیا چئیرمین بھی اپوزیشن سے ہی ہوگا۔ مسلم لیگ ن اس نشست کےلیے پہلے ہی رانا تنویر حسین اور سردار ایاز صادق کو امیدوار نامزد کرچکی ہے۔

پی پی پی کا موقف ہے کہ پی اے سی کی سربراہی کیلئے اب ہماری باری ہے پی پی پی کی طرف سے سید نویدقمر امیدوار رہ چکے ہیں، شہباز شریف نے فروری کے بعد پبلک اکائونٹس کمیٹی کا کوئی اجلاس نہیں بلایا تھا جس پر انہیں پارلیمانی حلقوں کی جانب سے تنقید کا سامنا تھا وزارتوں اور وفاقی اداروں کی حسابات کا آڈٹ اور پارلیمانی احتساب کا عمل جمود کا شکار تھا۔