نواز شریف لندن کے معروف اسپتال پہنچ گئے، رپورٹس آنے کے بعد علاج کیلئے امریکا منتقل کرنے کا فیصلہ کیا جائیگا، ڈاکٹر عدنان

November 21, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

نواز شریف لندن کے معروف اسپتال پہنچ گئے،ڈاکٹر عدنان

لندن(این این آئی)سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اپنے میڈیکل چیک اپ کیلئے لندن کے معروف گائز اینڈ تھامس ہاسپٹل پہنچ گئے ۔ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کے فرزند حسن نواز، حسین نواز اور ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ لندن کے گائز اینڈ تھامس ہاسپٹل میں ان کے خون، گردوں اور دل کے ٹیسٹ لئے گئے ڈاکٹر عدنان کے مطابق نوازشریف کی طبیعت پہلے سے کچھ بہتر ہے۔ رپورٹس آنے کے بعد اس کا فیصلہ کیا جائے گا کہ میاں نواز شریف کو علاج کیلئے امریکا منتقل کیا جائے یا نہیں۔