زیادتی اور ویڈیو بنانے کے الزام میں ملوث میاں بیوی پر 28نومبر کو فرد جرم عائد کی جائیگی

November 21, 2019

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی شبریز اختر راجہ نے طالبات کو اغواء کر کے زیادتی اور ویڈیو بنانے کے الزام میں ملوث میاں بیوی کو مقدمہ کی نقول فراہم کر کے فرد جرم کیلئے 28نومبر کو طلب کرلیا، راولپنڈی کے تھانہ سٹی کی پولیس نے قاسم جہانگیر اور اس کی بیوی کو گرفتار کیا تھا۔