ڈینگی لارواروکنے کیلئےسخت مانیٹرنگ کی ہدایت

November 21, 2019

لاہور( جنرل رپورٹر )صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت سول سیکرٹریٹ میں کیبنٹ کمیٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا ۔صوبائی وزیرصحت نے صوبہ بھرمیں انسداڈینگی مہم کے اعدادوشماراورڈینگی پرقابوپانے کے حوالہ سے اقدامات کاجائزہ لیا۔صوبائی سیکرٹری صحت کیپٹن(ر) محمدعثمان نے وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکوصوبہ بھرمیں ڈینگی پرقابوپانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صوبہ بھرمیں ڈینگی پرقابوپانے کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔ تمام افسران اورضلعی انتظامیہ اسی طرح ڈینگی کے تدارک کیلئے متحرک رہیں۔ ڈینگی لارواکی افزائش کوروکنے کیلئے مانیٹرنگ کوسخت کیاجائے۔