چنیوٹ: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں ایک دہشت گرد گرفتار

November 22, 2019

چنیوٹ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے ایک مبینہ دہشتگرد کو گرفتار کر لیا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گرفتار کیے جانے والے دہشتگرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جو شہریوں کو نشانہ بنانے جا رہا تھا۔

مبینہ دہشت گرد کے قبضہ سے ہینڈ گرنیڈ اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔

ملزم کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔