خواتین اور بچوں کا جنسی استحصال ختم ہونا چاہئے،پوپ فرانسس

November 22, 2019

بنکاک(اے پی پی) کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے تھائی لینڈ میں خواتین اور بچوں کے جنسی استحصال کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں کیتھولک مسیحیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بچوں اور خواتین کو جنسی استحصال، غلامی اور تشدد سے نجات ملنی چاہیے۔ پوپ فرانسس نے کہا کہ جنسی استحصال معاشرے کے لئے ناسور ہے اور نئی نسل اس سے بری طرح متاثر ہو رہی ہے ۔ انہوں نے جنسی استحصال کے خلاف تھائی حکومت کی کوششوں کو بھی سراہا۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے مطابق تھائی لینڈ میں ایک لاکھ20 ہزار افراد جسم فروشی کے مکروہ کاروبار سے ملوث ہیں۔