سڈنی(آئی این پی)آسٹریلیا کی متعدد ریاستوں میں لگی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا ہے، حکام کے مطابق رواں ماہ آگ لگنے سے اب تک 4 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔آسٹریلیا میں رواں سیزن مختلف ریاستوں میں 25لاکھ ایکڑ کا رقبہ آگ کی لپیٹ میں آچکا ہے۔ آگ کے باعث کم از کم 4 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ نایاب جانوروں سمیت انواع و اقسام کی جنگلی حیات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔آگ کے باعث سڈنی کا کاروبائی علاقہ بھی دھوئیں کے بادلوں میں گھرا نظر آرہا ہے۔