ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن کی بروقت ادائیگی اولین ترجیح ہے، ڈی جی کے ڈی اے

November 22, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمٰن نے کہا ہے کہ کے ڈی اے ملازمین اور آفیسرز کی ماہانہ تنخواہوں اور پنشن کی بر وقت ادائیگی اولین ترجیح ہے، اس ضمن میں آمدنی بڑھانے کے لیے نقائص سے پاک نظام بنایا جا رہا ہے، وہ کے ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کے ایک وفد سے گفتگو کررہے تھے، وفد میں سی بی اے کے چیئرمین عبدالمتین شیخ، محمد اشفاق چشتی، غلام نبی شاہ اور دیگر شامل تھے۔