انتظامیہ نے ٹی10 سے دستبرداری کی پیشکش کی تھی،ثمین رانا

November 22, 2019

ابوظبی (عبدالماجد بھٹی/ نمائندہ خصوصی) لاہور قلندرز کی ٹیم کے مالک ثمین راناکا کہنا ہے کہ جس وقت پی سی بی پاکستانی کھلاڑیوں کے این اوسی واپس لینے کا اعلان کیا تھا اس کے بعد ٹورنامنٹ کی انتظامیہ نے ہمیں یہ آپشن دیا تھا کہ آپ پیسے لے واپس کر ٹورنامنٹ سےدستبردار ہوجائیں۔ میں نے یہ پیشکش اس لئے رد کردی کہ ایسا کرنے سے منتظمین کو مشکل پیش آسکتی تھی اور پاکستان کو نام خراب ہوگا۔کوشش ہے کہ کھیل اور سیاست الگ الگ رہے۔ ہم اس ٹورنامنٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی عدم شرکت سے اس لئے مایوس ہیں ۔ ہم نے ٹیم اس لئے بنائی تھی کہ اس میں نوجوان کھلاڑی شرکت کریں۔ یہ فارمیٹ اس قدر پرکشش ہے کہ اسے اولمپکس اور دیگر کھیلوں میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ ہمیں محمد حفیظ، شاہد آفریدی، عماد وسیم ، فہیم اشرف جیسے کھلاڑی مل جاتے تو صورتحال مختلف ہوتی۔