چیئرمین بورڈ آف ریونیو نے ہاکس بے اراضی کی تفصیلات طلب کرلیں

November 22, 2019

کراچی ( اعظم علی)چیئرمین سندھ بورڈ آف ریونیو نے ہاکس بے کی اراضی کے تنازعات کے بارے میں ایل ڈی اے سے تمام دستاویزات طلب کرلئے ہیں ، چیئرمین بورڈ آف ریونیو قاضی شاہد پر ویز نے جنگ سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہاکس بے کی 6243 ایکٹر اراضی میں جتنے بھی تنازعات ہیں ان کی تفصیل طلب کرلی ہےتمام امور کو دیکھتے ہوئے لیز میں حائل رکاوٹوں کے بارے میں حتمی نتیجہ نکالا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ ہاکس بے اراضی میں کچھ عدالتی معاملات بھی ہیں جس کی تفصیلات پر غور کیا جائے گا۔