بھارتی سپریم کورٹ کا حکومتی جواب پر عدم اطمینان ،ہر سوال کا جواب مانگ لیا

November 22, 2019

نئی دہلی (جنگ نیوز)مقبوضہ کشمیر میں پابندیوں سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ نے حکومتی جواب پر عدم اطمینان کا اظہا ر کیا ہے،دوسری جانب ترکی میں جاری کشمیر کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں 80لاکھ سے زائد کشمیریوں پر بھارتی ریاستی مظالم کو انسانیت اورعالمی امن کیلئے سنگین خطرہ قراردیتے ہوئے مسئلہ کشمیر کواقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فوری حل کرنے کامطالبہ کیاگیا۔ادھر امریکی جریدے نے مقبوضہ کشمیرمیں جاری بھارتی مظالم کی دل دہلا دینے والی رپورٹ جاری کردی۔