آٹے کا تھیلا 808،چینی70سے72روپے کلو یقینی بنانے کی ہدایت

November 22, 2019

راو لپنڈی (اپنے رپورٹر سے) جمعرات کو ٹماٹر کی سرکاری قیمت210روپےکے مقابلے میں اوپن مارکیٹ میں ٹماٹر250/270روپے کلو تک فروخت ہوئے۔جبکہ پیاز کی قیمت میں کمی ہورہی ہے۔جو70/80روپے کلو تک آگئی ہے۔ادرک بدستور400روپےکلو ہے۔لہسن300روپےکلو آلو بھی کم ہوکر 40/50روپے کلو تک آگیا ۔ادھر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سیف اللہ ڈوگر نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بازاروں میں اچانک انسپکشن کا عمل تواتر کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ دریں اثناء ضلعی انتظامیہ نے ایک بار پھر کہا ہےکہ20کلو آٹے کا تھیلا 808روپے ،گھی 180روپے ،چینی70سے72روپے کلو، اور دیگر اشیاء خوردونوش کی مقرر کردہ قیمتوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلا س میں اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس مجسٹریٹس کو ہدایت کی گئی کہ ذخیرہ اندوزی اور مقرر کردہ قیمتوں سے زائد منافع پر اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی عمل میں لائی جائے ۔