قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی اصلاح اور انہیں مضبوط بنانا ہے، یو این ڈی پی

November 22, 2019

کوئٹہ (خ ن)یو این ڈی پی کے قانون کی بالادستی و استحکام پروگرام کے تحت قانون کے بہتر نفاذ کے حوالے سے جمعرات کو مقامی ہو ٹل میں مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ورکشاپ میںجوڈیشری، محکمہ داخلہ، پولیس لیویز پراسیکیوشن ،لا ء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان اور اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔اس موقع پرایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حیدر علی شکوہ ،ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرزبلو چستان پولیس سید فدا حسن شاہ اور ڈی جی بلوچستان لیویز فورس مجیب قمبرانی نے بلوچستان میں مربوط وموثرنفاذ قانون کے لیے قانونی ڈھانچے مواقعوںاور اقدامات پر روشنی ڈالی ۔ورکشاپ کے شرکاء کو کنسلٹنٹ یو این ڈی پی سید واجد نے قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے لئے جینڈراسٹر یٹجی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جسے یو این ڈی پی نے صوبائی حکومت کی مشاورت سے قانون کے نفاذ میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے تیار کیا ہے۔ علاوہ ازیں پروگرام مینیجر یو این ڈی پی(SRLP) نے یقین دہانی کراتے ہوئے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اصلاح اور انہیں مزید مضبوط و موثربنانا یو این ڈی پی کے قانون کا اہم جز ہے مذکورہ پروگرام کی تیاری کا بنیادی مقصد بلوچستان حکومت کواس حوالے سے معاونت فراہم کرنا ہے ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء کی جانب سے صوبے میں قانون کے نفاذ کی بہتری سے متعلق پالیسی سفارشات دی گئیں۔