آسٹریلیا کا پاکستان کیخلاف اچھا آغاز

November 22, 2019

برسبین ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کی پہلی اننگز کے جواب میں جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھانے کے وقفے تک بغیر کوئی وکٹگنوائے 100رنز بنا لئے۔ ڈیوڈ وارنر52 اور جو برنز41 کے اسکور پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

آسٹریلیا کا پاکستان کیخلاف اچھا آغاز

آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز پراعتماد اور جارحانہ انداز میں کیا اور دونوں اوپنرز نےمیدان کے چاروں طرف عمدہ اسٹروکس کھیلے۔ پاکستان کی جانب سے اب تک 25 اوورز کرائے جا چکے ہیں۔

گزشتہ روز پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور پوری ٹیم پہلے روز 240 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ قومی ٹیم کی جانب سے اسد شفیق نے سب سے زیادہ 76 رنز بنائے تھے۔