حکومت پولیو زدہ ہے، سراج الحق

November 22, 2019

امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق کا کہنا ہےکہ 15 ماہ میں بچہ پیروں پر کھڑا نہ ہو تو پولیو کا شکار کہلاتا ہے، یہ حکومت بھی پولیو زدہ ہے۔

ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ترقی کا پہیہ الٹا گھوم رہا ہے۔

سینیٹر سراج الحق نے مزید کہا کہ حکومت نوازشریف کو جانے کی اجازت دے چکی تھی لیکن ڈرامہ چاہتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو مزید ٹرک کی بتی کے پیچھے نہ لگایا جائے، غیر جمہوری نظام کے بجائے قبل از وقت الیکشن کا آپشن بھی موجود ہے۔