پیرس: دو جیل گارڈز کے قتل کی کوشش پرمسلمان قیدی کو 28 سال سزا

November 23, 2019

پیرس( رضا چوہدری/نمائندہ جنگ) پیرس کی خصوصی عدالت نے جیل کے اندر دو جیل گارڈز کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والے قیدی بلال تغی کو 28 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ ملزم نے 2016 میں اوسنی جیل (ویل ڈوائس) میں گارڈز پر حملہ کیا تھا، سزا پیرس کی خصوصی عدالت نے سنائی۔ ایڈووکیٹ جنرل نے عمر قید کی درخواست کی تھی۔