شہباز شریف نے ایلس ویلز کو لاعلم قرار دیدیا

November 24, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

شہباز شریف نے ایلس ویلز کو لاعلم قرار دیدیا

صدر مسلم لیگ (ن) اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) پر امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کے بیان کو منصوبے سے ان کی لاعلمی کا عکاس قرار دیا ہے۔

ایک بیان میں اپوزیشن لیڈر نے سی پیک پر امریکی نائب وزیر خارجہ کی تنقید کو یکسر مسترد کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام سی پیک کے لیے اپنے آہنی دوست چین کے ہمیشہ شکر گزار رہیں گے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان میں بدترین توانائی بحران کے وقت چین نے دل کھول کر تعاون کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان توانائی بحران سے چین کی مدد سے نکلا ہے، بجلی گھروں کے لیے استعمال رقم زیادہ تر سرمایہ کاری اور گرانٹ تھی۔

ن لیگی صدر نے یہ بھی کہا کہ سی پیک منصوبے میں چینی قرض کی رقم کا حصہ انتہائی معمولی اور کم ترین شرح سود پر ہے۔