ڈرگ روڈ انڈر پاس میں ڈمپر الٹ گیا ، بچہ جاں بحق 4 زخمی

November 24, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

ڈرگ روڈ انڈر پاس میں ڈمپر الٹ گیا ، بچہ جاں بحق 4 زخمی

کراچی کے علاقے ڈرگ روڈ میں ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس میں 2 سال کا بچہ جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔

ڈرگ روڈ کے انڈرپاس میں ایک ڈمپر الٹ گیا ، جس سے وہاں گزرنے والی ایک موٹرسائیکل زد میں آگئی۔

ڈمپر الٹنے کے نتیجے میں ایک دو سال کا بچہ جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو جناح اسپتال پہنچادیا گیا ہے جبکہ ڈمپر الٹنے کی وجہ سے انڈر پاس میں ٹریفک جام ہوگیا۔