مہوش حیات نے عمرہ ادا کرلیا

November 30, 2019

معروف اداکارہ اور تمغہ امتیاز مہوش حیات نے اپنی فیملی کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

مہوش حیات نے جمعے کے روز سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنی امی رخسار حیات اور بھائی دانش حیات کے ساتھ خانہ کعبہ میں کھڑی ہیں۔

شیئر کی گئی تصویر میںمہوش حیات نے حجاب اور عبایا پہنا ہوا ہے جبکہ انکے بھائی احرام میںملبوس ہیں۔

نامور اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ اللّٰه‎ کے فضل سے عمرہ کی سعادت حاصل ہوئی۔

ان کا کہنا ہے کہ گھر والوں کے ساتھ یہاں گزارے جانے والے لمحات کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

یہ بھی دیکھئے:مہوش حیات نے عمرہ ادا کرلیا

مہوش حیات نے سفر کو انتہائی خوبصورت قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ میں دعاگو ہوں کہ دنیا کے ہر مسلمان کو ایسے پرسکون سفر کی سعادت نصیب ہو۔

عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر اداکارہ کو ان کے مداحوں کی جانب سے مبارک باد پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔