احمد پور شرقیہ، وین کی ٹرک سے ٹکر، 2 افراد جاں بحق

November 30, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

احمد پور شرقیہ، وین کی ٹرک سے ٹکر، 2 افراد جاں بحق

پنجاب کے ضلع بہاول پور کی تحصیل احمد پور شرقیہ کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق احمد پور شرقیہ کے قریب ایک مسافر وین کی ٹرک سے ٹکر ہو گئی، حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس حادثے میں بچوں اور خواتین سمیت 8 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: نورانی مزار کے قریب بس حادثہ، ایک جاں بحق، 18 زخمی

اطلاع ملتے ہی ریسکیو عملہ اور ایمبولینسیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا، اسپتال میں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔