• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجگور، خانیوال، چکوال، کراچی میں حادثات، 7 افراد جاں بحق

پاکستان کے مختلف شہروں، پنجگور، خانیوال، چکوال اور کراچی میں پیش آنے والے مختلف ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 21 زخمی ہو گئے۔

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے سرسنڈ کے قریب 2 گاڑیوں میں ٹکر ہو گئی۔

لیویز حکام کے مطابق حادثے میں ٹکرانے سے دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں جھلس کر 4 افراد جاں بحق ہو گئے جن میں سے 2 افراد کی شناخت کر لی گئی ہے جبکہ دیگر 2 کی لاشیں ناقابلِ شناخت ہیں۔

پنجاب کے ضلع خانیوال کی تحصیل کبیر والا میں موٹروے مخدوم پور انٹر چینج کے قریب مسافر بس اور ٹرالر میں ٹکر کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ریسکیو کی 8 گاڑیاں جائے حادثہ پر امدادی کارروائی کے لیے روانہ کر دی گئی ہیں، زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کی کارروائی جاری ہے۔

ریسکیو ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حادثے کا شکار مسافر بس جھنگ سے ملتان آ رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیئے: میانوالی، ایمبولینس اور ٹریلر میں ٹکر، 9 افراد جاں بحق

پنجاب کے ضلع چکوال کے قریب کوٹ سارنگ میں ٹریلر اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بھی ٹریفک کے 2 حادثات پیش آئے۔

کورنگی کاز وے پر کار فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔

شارعِ فیصل پر لال کوٹھی کے قریب 2 کاریں آپس میں ٹکرا گئیں


شارعِ فیصل پر لال کوٹھی کے قریب 2 کاریں آپس میں ٹکرا گئیں جس سے 2 افراد زخمی ہوئے، تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین