سری لنکا سیریز میں جنید، راحت کی واپسی کا امکان

December 01, 2019

سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ میں فاسٹ بولر جنید خان، عثمان شنواری اور راحت علی کے نام زیرِ غور ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے متعدد تبدیلیوں کا امکان ہے۔

آسٹریلیا سے واپسی پر فاسٹ بولر نسیم شاہ کے انڈر 19 کیمپ میں رپورٹ کا امکان ہے۔

سری لنکا سیریز کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کے ٹاپ پرفارمرز کے ناموںکو زیرِ غور لایا جائے گا۔

سمیع اسلم، عمران بٹ، اشفاق احمد اور عادل امین کے نام بیٹسمینوں کی ممکنہ فہرست میں شامل کیے جاسکتے ہیں۔