دعا کے اغوا کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے، ڈی آئی جی ساؤتھ

December 02, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھرل کی جیو کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو

ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کریم کھرل کا کہنا ہے کہ دعا منگی کے اغواء کی تحقیقات پولیس ٹیم کر رہی ہے اور اغواء کے شواہدکی روشنی میں تحقیقات میں پیش رفت بھی ہوئی ہے۔

جیو کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھرل نے بتایا کہ کراچی کے علاقے ڈیفنس سے مبینہ طور پر اغواء کی گئی لڑکی کے معاملے میں پولیس کی تفتیشی ٹیم تحقیقات کر رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دعا منگی کے ساتھ موجود نوجوان حارث کو لگنے والی نائن ایم ایم گولی کا خول تلاش کر لیا گیا ہے ، امید ہے لڑکی دعا منگی کو جلد بازیاب کرالیں گے۔

دوسری جانب جیو پاکستان میں ہی بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینیٹر عاجز دھامرا کا کہنا تھا کہ بغیر تاوان کے دعامنگی کو بازیاب کرایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے:حارث کو لگنے والی گولی کا خول مل گیا

یہ بھی پڑھیے:ڈیفنس میں لڑکی کے اغواء کی ویڈیو موصول

انہوں نے بتایا کہ زخمی لڑکے حارث کی مدعیت میں پولیس کارروائی کی جائے گی ۔

سینیٹر عاجز دھامرا نے دادو میں کمسن بچی کے قتل معاملے پر بھی بات کی اور بتایا کہ اس معاملے میں دادو کی انتظامیہ سے باز پرس کی گئی ہے۔