• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیفنس سے اغوا ہونے والی لڑکی کا مقدمہ درج

ڈیفنس سے اغوا ہونے والی لڑکی کا مقدمہ درج


کراچی کے علاقے ڈیفنس بخاری کمرشل سے اغواء ہونے والی لڑکی کا مقدمہ درج کرلیاگیا ۔

پولیس کا کہنا ہےکہ مغوی لڑکی ایک لڑکے کے ساتھ پیدل چل رہی تھی کہ کار سوار ملزمان نے لڑکے کو گولی مارکر لڑکی کو اغواء کرلیا ۔

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا لڑکا حارث تشویش ناک حالت میں اسپتال میں داخل ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ڈیفنس: ملزمان نے نوجوان کو گولی مارکر لڑکی کو اغوا کرلیا

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکا اور لڑکی آپس میں دوست تھے ، جبکہ اغواء ہونے والی لڑکی کے اہل خانہ نے پولیس سے اب تک رابطہ نہیں کیا اور واقعےکی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

تازہ ترین