• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیفنس فائرنگ : حارث کو لگنے والی گولی کا خول مل گیا

فائرنگ اور اغواء کی سی سی ٹی وی ویڈیو


کراچی کے علاقے ڈیفنس میں نوجوان لڑکے پر فائرنگ اور اس کی دوست کو اغواء کرنے کے کیس میں پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں ۔

پولیس کی تفتیشی ٹیم نے واقعہ کی جگہ کا دورہ کیا ، جہاں نوجوان حارث کو لگنے والی گولی کا خول مل گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اغواء کے مقام سے ملنے والا گولی کا خول نائن ایم ایم پستول کا ہے۔

تفتیشی افسران نے ڈیفنس کے چائے خانہ کا بھی دورہ کیا، جہاں پر پولیس افسران نے ملازمین اوردیگر افراد سے بھی پوچھ گچھ کی۔

تفتیشی حکام کی جانب سے زخمی نوجوان حارث اور مغوی دعا کا آرڈر لینےوالے ویٹرکا بیان بھی لیا گیا۔

ویٹر کا کہناتھا کہ حارث اور دعا چار ماہ سے مستقل آرہے تھے، چار ماہ کے دوران کبھی کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

ویٹر نے کہاکہ دعا منگی اور حارث ہمیشہ اچھے اخلاق سے پیش آتے تھے، جبکہ ان دونوں کے ساتھ اکثر ایک خاتون اورہوتی تھیں۔

تازہ ترین