کیا سوچ کر PCB نے سرفراز کو ٹیم سے ڈراپ کیا تھا، علی زیدی

December 03, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

کیا سوچ کر PCB نے سرفراز کو ٹیم سے ڈراپ کیا تھا، علی زیدی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستانی کرکٹ ٹیم کی بدترین کارکردگی پر حکومتی شخصیات بھی دل کی بھڑاس نکال رہی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق کے بعد وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی آسٹریلیا میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر پھٹ پڑے۔

سوشل میڈیا پرپیر کو ایک بیان میں علی زیدی نے شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کیا سوچ کر PCB نے سرفراز کوٹیم سے ڈراپ کیا تھا، وقت کا تقاضا ہے کہ ہر سطح پر کچھ سخت فیصلے کئے جائیں۔

ان کا کہنا ہے کہ’پہلے میں نے خاموش رہنا بہتر سمجھا تھا کیوں کہ ٹیم منتخب کی جاچکی تھی اور کھلاڑی آسٹریلیا کے لیے روانہ ہوچکے تھے۔ لیکن سچی بات یہ ہے کہ کیا سوچ کر پی سی بی نے سرفراز احمد کو ٹیم سے ڈراپ کیا تھا؟ اس نے تن تنہا ہمیں ٹی ٹوئنٹی میں نمبر ون بنایا، ساتھ ہی ہمیں چیمپئنز ٹرافی بھی جتوائی۔