کیا ڈی جی ایف آئی اے کو علی زیدی کی شکایت پر ہٹایا گیا

December 03, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

کیا ڈی جی ایف آئی اے کو علی زیدی کی شکایت پر ہٹایا گیا

کراچی(جنگ نیوز)ایف آئی اے کے ڈائریکٹر بشیر میمن کو عہدے سے ہٹانے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق سابق ڈی جی ایف آئی اے کو وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کی شکایت پر ہٹایا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ 29 نومبر کو علی زیدی لندن سے اسلام آباد پہنچے تو انہوں نے ایف آئی اے کےکام میں مداخلت کی، علی زیدی اے ایس ایف اہلکاروں کو امیگریشن ڈیسک پر بٹھانا چاہتے تھے اور اہلکاروں کو امیگریشن ڈیسک پر بٹھانے کا حکم بھی دیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علی زیدی اے ایس ایف اہلکاروں کو ان سسٹمز پر بٹھانا چاہتے تھے جہاں اِنٹی گریٹڈ بارڈر منیجمنٹ سسٹم (آئی بی ایم ایس) نصب نہیں تھا۔