دنیا سو فیصد متبادل انرجی پر ، ہم بیس فیصد کو خواب سمجھ رہے ہیں، چیئرمین نیپرا

December 03, 2019

ااسلام آباد (نمائندہ جنگ ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کی ذیلی کمیٹی کو چیئرمین نیپرا نے بتایا کہ دنیا سو فیصد متبادل انرجی پر جا رہی ہے ہم بیس فیصد کو خواب سمجھ رہے ہیں،ونڈ کے15 منصوبوں کے ٹینڈر کر دیئے،جون 2020میں مکمل ہونگے، قابل تجدید توانائی کے منصوبوں سے سستی بجلی ملے گی ، ملک میں آج بھی بجلی کی کمی ہے تقریباً ساڑھے چار لاکھ درخواستیں پینڈنگ میں ہیں ۔