11 ماہ سےحکومت سندھ نے ایک پیسہ نہیں دیا ،میئر کراچی

December 03, 2019

کراچی( اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ گزشتہ 11ماہ کے دوران ترقیاتی منصوبوں کے لئے حکومت سندھ نے ایک پیسہ تک نہیں دیا شہر میں ترقیاتی کام کیسے ہوں گے، ہر مارکیٹ ایسوسی ایشن ایک ٹرک اور ایک لفٹر مہیا کردے تو کراچی میں تجاوزات نہیں رہیں گی کراچی کے تاجر صوبے اور ملک کو جو ریونیو دے رہے ہیں اس میں سے قانون کے مطابق مختص رقم اس شہر کے مسائل حل کرنے پر بھی صرف کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو اپنے دفتر میں تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر کی قیادت میں ملاقات کے لئے آنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔