نقیب اللہ محسود کے والد انتقال کرگئے، آرمی چیف کا اظہار تعزیت

December 03, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

نقیب اللہ محسود کے والد انتقال پر آرمی چیف کا اظہار تعزیت

اسلام آباد،راولپنڈی( نمائندہ جنگ) کراچی میں مبینہ جعلی پولیس مقابلے میں قتل ہونے والے نوجوان نقیب اللہ محسود کے والد پیرکوراولپنڈی کے ملٹری ہسپتال میں انتقال کرگئے۔ذرائع کے مطابق74سالہ محمد خان محسود کافی عرصہ سے کینسرکے عارضے میں مبتلا تھے اور وہ سی ایم ایچ راولپنڈی میں زیر علاج تھے۔ان کی میت بعدازاں جنوبی وزیرستان روانہ کردی گئی جہاں انہیں اپنے آبائی قبرستان میں سپردخاک کیاجائے گا۔دریں اثنا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےنقیب اللہ محسود کے والد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے مرحوم کے بلند درجات اور جنت میں اعلیٰ مقام کیلئے بھی دعا کی۔