امریکا اپنی جارحانہ پالیسیاں تبدیل کرے، شمالی کوریا

December 03, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

امریکا اپنی جارحانہ پالیسیاں تبدیل کرے، شمالی کوریا

شمالی کوریا نے امریکا کوجارحانہ پالیسیاں تبدیل کرنے کے حوالے سے متنبہ کیا ہے کہ یہ اب امریکا پر منحصر ہے وہ کونسا کرسمس گفٹ منتخب کرتا ہے۔

شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی پر وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا اپنے اٹھائے ہوئے اہم اقدامات پر قائم رہنے کی پوری کوشش کر رہا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اب جو کرنا ہے اس کا انحصار امریکا پر ہے، امریکا کا مزید مذاکرات کا مطالبہ ایک احمقانہ چال ہے۔

اس میں یہ بھی کہا گیا کہ امریکا مذاکرات کو اپنے آئندہ انتخابات اور سیاسی صورتحال میں اپنے حق میں استعمال کرنا چاہتا ہے۔

یاد رہے کہ امریکا اور شمالی کوریاکےدرمیان 3 مرتبہ ڈی نیوکلیئرائزیشن مذاکرات ہوچکے ہیں۔