بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ ٹیم پاکستان بھیجنے کا فیصلہ نہیں کرسکا

December 04, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ جنوری میں پاکستان میں دو ٹیسٹ میچوں کے لیے اپنی ٹیم بھیجنے کا ابھی تک فیصلہ نہیں کرسکا ہے۔ بنگلہ دیش میڈیا کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نظام الدین کے حوالے سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دورے کے حوالے سے کوئی فیصلے کرنے سے قبل آئی سی سی اور دیگر اتھارٹیز سے بات چیت کرنا بھی ضروری سمجھتے ہیں۔ پاکستان کا دورہ کرنے والی حکومتی سیکورٹی ٹیم اور بنگلا دیش ہائی کمیشن کی رپورٹ کا انتظار کر رہے ہیں سی ای او کے مطابق کوشش کر رہے ہیں دورے کے حوالے سے فیصلہ جلد از جلد کریں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی سیریز کسی نیوٹرل وینیو پر کھیلنے کے لیے رضا مند نہیں ہے۔