جوہی، غیرت کے نام پر قتل ہونے والی لڑکی کی قبر کشائی کا حکم

December 04, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

جوہی، غیرت کے نام پر قتل ہونے والی لڑکی کی قبر کشائی کا حکم

دادو/جوہی(نامہ نگاران) جوہی تعلقہ کے پھاڑی ریگستانی علاقے واہی پاندھی کے قریب کچھ دن پہلے غیرت کے نام پر ایک 11 سالہ لڑکی گل سماء کو سنگسار کر کے مبینہ قتل کرنے کا واقعہ پیش آنے کے بعد پولیس نے لڑکی کے والد والدہ اور نماز جنازہ پڑھانے والے مولوی سمیت 5 افراد کو گرفتار کر لیا ہے جوہی کی عدالت نے قبر کشائی کا بھی حکم دے دیا ہے کمشنر حیدرآباد ڈی آئی جی حیدرآباد کی کاچھو کے علاقے واہی پاندھی میں آمد واہی تھانے پر درجنوں شھریوں دیھاتیوں اور منتخب کونسلروں سے معاملے کے متعلق معلومات حاصل کیں۔ تفصیلات کے مطابق جوہی سے 40 کلو میٹر دور کاچھو کے پسماندہ اور پھاڑی علاقے واہی پاندھی کے قریب گائوں شاھین مکان میں 5 روز قبل رند قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنی 11 سالہ بیٹی گل سماء کو پھتر مار کر ہلاک کر دیا تھا جس کی نماز جنازہ واہی پاندھی سے تعلق رکھنے والے مولوی سے پڑھائی گئی تھی اس دوران انکشاف ہوا تھا کہ لڑکی گل سماء کو کاروکاری کے بہانے غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا ہے واہی پاندھی پولیس نے لڑکی کے والد علی بخش رند مولوی ممتاز لغاری کو گرفتار کر کے پوچھ گچھ کی جس کے بعد سول جج اور فرسٹ کلاس مجسٹریٹ جوہی آغا عمران پٹھان نے لڑکی کی قبر کشائی کا حکم دے دیا ہے ۔