نیب،وزیر اعظم ٹریکٹر اسکیم جعلسازی و غبن کی تحقیقات مکمل

December 04, 2019

پشاور(نمائندہ جنگ) قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا نے وزیر اعظم ٹریکٹر اسکیم میں جعلسازی اور غبن کی تحقیقات مکمل کر کے محکمہ زراعت صوابی کے سابق فیلڈ رپورٹر اور اُسکے بہنوئی کے خلاف چار کروڑ ، 44لاکھ روپے مالیت کا ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیا ، نیب تفتیشی افسر کے مطابق ملزم محکمہ زراعت صوابی کے سابق فیلڈ رپورٹر منظر خان اور اُسکے بہنوئی شہریار پر الزام ہے کہ انہوں نے ملی بھگت سے 2002سے 2006کے دوران وزیر اعظم کی ایک ٹریکٹر اسکیم کی تحت 27سادہ لوح افراد سے ٹریکٹر بکنگ کے نام پر پیسے لیے ، ملزمان نے متاثرہ افراد سے فی ٹریکٹر 3لاکھ دس ہزار روپے کی بجائے 2لاکھ اور 51ہزار روپے لیے اور متاثرہ افراد کو جعلی رسیدیں اور اقرار نامے دیئے اور پیسے ہڑپ کر لیے اور سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے نقصان پہنچایا ۔