نگراں سے محبت کا اظہار کرتاچین کا شرارتی پانڈا

December 04, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

نگراں سے محبت کا اظہار کرتاچین کا شرارتی پانڈا

کہتے ہیں محبت کا جذبہ رنگ و نسل سے پاک ہوتا ہے اور اس جذبے سے انسان ہی نہیں جانور بھی خوب واقف ہیں۔

یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنے والے اس پانڈے کو ہی دیکھ لیں جو اپنے نگراں سے محبت کا اظہارکچھ دلچسپ انداز میں کر رہا ہے۔

یہ منا ظر چین کے چڑیا گھر میں اُس وقت دیکھے گئے جب شرارتی پانڈے نے اپنی دیکھ بھال پر معمور نگراں کے پاؤں پکڑ لئے اور اُسے جانے نہ دیا۔

ننھے پانڈے کی محبت کا یہ عالم تھا کہ نوجوان نگراں کے پیروں سے لپٹ گیا اور جب جہاں کیپر جاتا یہ پانڈا اُسکے پیچھے پیچھے دوڑتا نظر آیا۔

شرارتی پانڈے کے اس دلچسپ اندازپر چڑیا گھر کی سیر کیلئے آئے افراد بھی بیحد محظوظ ہوئے اور یہ مناطر اپنے کیمرے میں قید کرنے لگے۔