امریکا: ہوائی کے نیول شپ یارڈ میں فائرنگ، 3 افراد زخمی

December 05, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

امریکا: ہوائی کے نیول شپ یارڈ میں فائرنگ، 3 افراد زخمی

امریکی ریاست ہوائی کے پرل ہاربر نیول شپ یارڈ میں فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 2 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

فوجی اڈے کے ترجمان نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے جوابی کارروائی میں فوجی اڈے کو لاک ڈاؤن کر کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے ۔

مقامی میڈیا کے مطابق حملہ آور نے نیوی کی وردی پہن رکھی تھی جس نے فائرنگ کے بعد خود کشی کر لی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد میں کئی عام شہری شامل ہیں۔