طلبہ یونین کی بحالی بنیادی حق ، لال انقلاب مسترد کرتے ہیں:جمعیت طلباء اسلام

December 06, 2019

ملتان(سٹاف رپورٹر) طلبہ یونین کی بحالی طلباء کا بنیادی حق ہے، پنجاب میں طلبہ یونین بحالی کے عنوان سے لال انقلاب مسترد کرتے ہیں، ان سرخوں کا طلباء اور یونین سے کوئی واسطہ نہیں ہے، ان خیالات کا اظہار جمعیت طلباء اسلام صوبہ پنجاب کے زیر انتظام حقوق طلباء مارچ سےصوبائی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام مولانا صفی اللہ، ضلعی امیر مولانا محمد ایاز الحق قاسمی،ہدایت اللہ پیر زادہ، فضل الرحمنٰ، ملک اویس، عبدالقدیر ، خواجہ قاسم، عبدالرحیم خان لونی نے خطاب میں کیا، انہوں نے کہا کہ شیخ رشید، خواجہ سعد رفیق، مخدوم جاوید ہاشمی و دیگر قومی سیاست دان طلبہ یونین کے ذریعے سے ہی سیاست میں آئے ہیں، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ طلباء یونین بحال اور حقوق طلباء کے عنوان سے فحاشی بند کی جائے، ملاں اور مسٹر کا فرق ختم کیا جائے،اس موقع پر قاری یاسین، قاری عبدالرحمن ٰقاسمی، میاں جمشید اجمل، محمد یوسف مدنی، حبیب الرحمنٰ اکبر،زاہد مقصود احمد قریشی،حافظ حسین احمد، مغیرہ حنفی، محمد زکریا ، مامون اکمل، ابوبکر لغاری،اجمل خان، وسیم شاہ، انیس الرحمنٰ، ضیاء الرحمن ٰاور جمعیت طلباء اسلام کے کارکنوں نے شرکت کی ۔