نیشنل ووٹر ڈے پر سیمینار

December 06, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر) نیشنل ووٹر ڈے کے موقع پر الیکشن کمیشن ملتان کی جانب سے سیمینار ہواجس میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر عاطف رحیم اور یونیورسٹی کے اساتذہ ، طلبا اورسول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی،مقررین نے کہا کہ لوگوں میں ووٹ ڈالنے کا شعور موجود ہے اسے مزید آگے بڑھانا ہوگا ، قومی ووٹر ڈے منانے کا مقصد ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے ۔