ابرارالحق ’چمکیلی‘ کے ذریعے سر بکھیرنے کو تیار

December 06, 2019

معروف گلوکار ابرار الحق کا شادی سیزن کے لیے نیا گانا ’چمکیلی‘ 7دسمبر کو ریلیز کے لیے تیار ہے۔

ابرار الحق کا ’بھیگا بھیگا سا یہ دسمبر ہے‘ اکثر دسمبر کے دنوں میں لوگوں کی زبانوں پر ہوتا ہے اور اب وہ اسی مہینے میں ’چمکیلی‘ گانا ریلیز کرنے جا رہے ہیں جس کی ویڈیو میں ابرار الحق کے ساتھ ساتھ اداکارہ مہوش حیات اور یوٹیوبر شاہویر جعفری پرفارم کرتے نظر آئیں گے۔


گانے کے ٹیزر میں مہوش حیات کو دلہن جبکہ شاہویر جعفری کو دلہا بنے دیکھا جا سکتا ہے۔

ابرارالحق نے گانے کا ٹیزر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ 7 دسمبر کو اس سال کا شادی گانا ریلیز کر رہے ہیں۔