کوئٹہ :سردی میں طلبا ٹھنڈے فرش پر بیٹھ کر امتحان دینے میں مجبور

December 06, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

کوئٹہ :سردی میں طلبا ٹھنڈے فرش پر بیٹھ کر امتحان دینے میں مجبور

کوئٹہ کے سرکاری اسکول میں طالب علموں کو حکومتی بے حسی کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔

آٹھویں جماعت کے طلبا ٹھنڈے فرش اور کھلی راہداریوں میں بیٹھ کر امتحان دینے پر مجبور ہیں، کئی امتحانی مراکز پر ہیٹر اور میز تو کیا بیٹھنے کے لیے کرسیاں بھی موجود نہیں ہیں۔

طلبا کا کہنا ہے کہ سخت سردی میں لکھتے ہوئے ہاتھ ٹھنڈے ہو جاتے ہیں اور امتحان دینے میںشدید مشکل پیش آرہی ہے۔

امتحانی مراکز میں کرسی تو دور ٹھنڈی زمین پر بچھانے کے لیےٹاٹ بھی موجود نہیںہیں۔

طالب علموں کا کہنا ہے کہ سرد موسم میں ٹھنڈے فرش پر امتحان دینا کسی کڑے امتحان سے کم نہیں ہے۔

طلباء نے شکایت کی ہے کہ اسکول میں امتحان دینے کے لیے میز کرسی تو دور کی بات ٹاٹ بھی موجود نہیں ہے، جس کے باعث ہمیں ٹھنڈے فرش پر مجبوراً بیٹھنا پڑرہا ہے، جبکہ لکھنے میں بھی شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔