جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی، داخلہ ٹیسٹ میں1700اُمیدواروں کی شرکت

December 07, 2019

کراچی(نیوز ڈیسک) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں فارم ڈی کے داخلہ ٹیسٹ جمعہ کو ہوئے جس میں 1700اُمیدواروں نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر ایڈمشن نعمان احسن نے بتایا کہ 38 ٹیسٹ سینٹرز کی نگرانی کے لیے 160 ممتحن اور نگران ٹیمیں مصروف کار تھیں۔گھنٹہ بھر طویل داخلہ ٹیسٹ دوپہر 3.30 شروع ہوا۔ طلباء و طالبات کے ساتھ آنے والوں کی ایک بڑی تعداد یونیورسٹی کے باہر موجود تھی جن کے لیے خصوصی انتطامات کیے گئے۔وائس چانسلر پروفیسر سید محمد طارق رفیع نے ٹیسٹ کے دوران ہر کمرے کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔