امریکا، سابق گرل فرینڈ کو قتل کرنے والے نابینا شہری کو سزائے موت

December 07, 2019

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی ریاست ٹینیسی میں اپنی سابق گرل فرینڈ کو قتل کرنے والے نابینا شخص کو سزائے موت دے دی گئی۔ ملزم کو اس کی خواہش کے مطابق الیکٹرک چیئر کے ذریعے سے سزائے موت دی گئی۔ 53 سالہ لی ہال پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنی سابق گرل فرینڈ کو ان کی گاڑی میں آگ لگادی تھی۔