خواتین کی گرفتاری، وزیر داخلہ سے ڈپٹی اسپیکر اور اختر مینگل کی ملاقات

December 07, 2019

اسلام آباد ( آن لائن ) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ سے ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم سوری اور سردار اختر مینگل نے ملاقات کی، ملاقات میں آواران میں مبینہ گرفتار خواتین کے معاملے پر غور کیا گیا، اعجاز شاہ کی ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری اور سردار اختر خان مینگل پر مشتمل وفد نے وزیر داخلہ اعجاز شاہ سے جمعہ کو ملاقات کی جس میں سردار اختر مینگل اور قاسم سوری کی جانب سے آواران میں مبینہ گرفتار خواتین کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔