عمران خان کیخلاف کارروائی کیلئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار

December 07, 2019

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کیخلاف کارروائی کیلئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عدالت آنے سے پہلے آپ کو متعلقہ فورم پر رجوع کرنا چاہیے تھاجسٹس شاہد وحید نے ریٹائر بریگیڈئیر جاوید احمد کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کی طرف سے مرید ایس ایم بھٹہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں کشمیر کے معاملے پر بھرپور تقریر کی وزیراعظم کی تقریر کے بعد بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے ظلم وبربریت کی انتہا کردی ۔