کینٹ ایریاز میں صفائی مہم کا آغاز،6سوسینٹری ورکرز حصہ لینگے

December 07, 2019

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) راولپنڈی کنٹو نمنٹ بور ڈ نے کینٹ ایریاز میں 15روزہ صفا ئی مہم کا آغا ز کر دیا جو 21دسمبر تک جا ری رہے گی،صفائی مہم کیلئےمشینری کا استعمال کیا جائے گا۔ ایگزیکٹو آفیسر راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ سبطین رضا نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صفا ئی کے عملے سے تعا ون کریں، گھرو ں اور دکا نو ں کا کچرا کھلی جگہ نہ ڈالیں بلکہ گا ڑیو ں کے اوقا ت سے پہلے کوڑا کوڑے دان /کنٹینرزکے اندر ڈالیں۔صفا ئی مہم میں 583سینٹری ورکر ز 20سینٹری سپر وائز اور 4سینٹری انسپکٹر حصہ لے رہے ہیں۔