کھلے ملاوٹ شدہ مصالحوں کی تیاری پر سپائس یونٹ سر بمہر

December 07, 2019

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)ملاوٹ مافیا کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے آپریشن کیا۔ کھلے ملاوٹی مصالحہ جات فروخت کرنے پرسپائس یونٹ کو سیل کردیا گیا۔کھلے ملاوٹی مصالحہ جات کی تیاری پر خدیجہ نور سپائس یونٹ کو سیل کر دیا گیا۔ 4ہزار 500کلو ملاوٹی کھلی سرخ مرچ، ایک ہزار 80 کلو پاپڑی، 407کلو بیسن برآمدکر لیا گیا۔ دوسری جانب نمکوکی تیاری میں دال مٹری سے تیار بیسن استعمال کرنے پر پاک فوڈز نمکو یونٹ کی پروڈکشن بند کر دی گئی۔ ناقص انتظامات پر ایم۔بی فوڈز،شاہد مصالحہ اور عبداللہ ٹریڈرز کو بھاری جرمانے بھی کیے گئے۔